: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
وراٹ کوہلی اپنی کپتانی میں مسلسل چار سیریز جیت چکے ہیں لیکن عالمی کپ
فاتح کپتان کپل دیو کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کپتان کو ابھی لمبا سفر طے کرنا ہے.
سابق کپتان کپل دیو نے ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان نو نومبر سے شروع
ہو رہی ٹیسٹ سیریز کے سلسلے میں اس کے براڈکاسٹر اسٹار اسپورٹس پر سابق
ہندوستانی بلے باز وی وی ایس لکشمن کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ
"وراٹ اس
وقت ٹیم کی قیادت کے فرائض بخوبی بہتر طریقے سے انجام دے رہے ہیں اور ان
کے پاس دوسری ٹیموں کو شکست دینے کے لئے تمام ضروری ہتھیار اور اسلحہ موجود
ہے۔
کپل نے لیکن ساتھ ہی کہا کہ وراٹ کو کپتان کے طور پر اب طویل سفر طے کرنا ہے۔ انہیں آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے دوروں پر خود کو ثابت کرنا ہے جس کے بعد ہی پتہ لگ سکے گا کہ وہ کتنے بہتر کپتان ہیں۔